Monday, October 19, 2009

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوڈشیڈنگ کے فوائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

بجلی ک بل میں کمی واقع ہوتی ہے۔۔آپ جس بل کو زیادہ سمجھتے ہیں وہ درحقیقت کم ہوتا ہے۔ اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو تو بل آپ کو چیخیں مارنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ٹی وی بند ہوتا ہے۔ جس سے پورے گھرانے کا اخلاق بہتر ہوتا ہے۔تربیت کا اس سے سستا اور بہتر ذریعہ اور کوئی نہیں ہے۔۔


بچوں کی مشکوک سرگرمیاں رک جاتی ہیں کیونکہ ان کو موبائل کی بیٹریاں چارج کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملتا۔۔۔


ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آتی ہے۔ جنریٹر، یو پی ایس، پیٹرومکس، ٹارچ، لالٹین، لیمپ ، چراغ اور موم بتیاں بیچنے والوں کا کام خوب چلتا ہے۔ مرمت ( آپ کی نہیں مذکورہ چیزوں کی) کرنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے۔۔۔


بچت کی عادت کو فروغ ملتا ہے۔بجلی ہونے کے باوجود اکثر سب کچھ بند کرنے کو دل کرتا ہے تاکہ بل دیکھ کر بلبلانے کی نوبت نہ آئے۔۔۔۔۔


گھر والوں میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ اندھیرے میں ٹٹول کر چلنے کے سبب وہ اجالے میں بھی سنبھل کر چلتے ہیں تا کہ کسی اور سے ٹکرا نہ جائیں اور اسے زخمی نہ کر دیں۔۔۔۔


قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی بہرحال صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔




بندہ شکر گزار بن جاتا ہے۔ بجلی جب بھی آتی ہے تو سب یک زبان ہو کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ دن میں پندرہ بیس بار ایسا ہوتا رہے تو ہر شخص عادی شکرگزار بن جائے۔۔۔۔۔۔۔


صابر و شاکر ہونے کی بنا ر فی الفور جنت نشین ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔۔۔۔۔


چھوٹے جرائم میں نمایاں کمی ہوتی ہے کیونکہ کوئی بھی اندھیرے میں گھر سے باہر نکلنا پسند نہیں کرتا۔ اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جہاں بھی جائے گا وہاں بھی بجلی نہیں ہو گی۔۔۔ مجرم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہ جاتے ہیں۔۔



اندھیرے میں آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھنے کے سبب انفرادی بینائی کو شدید افاقہ ہوتا ہے۔ فرد وہ سب دیکھنے لگتا ہے جو ہمیں قوم کی حیثیت سے قطعاً نظر نہیں آتا۔۔

مذکورہ بالا فوائد کی بنا پر ہمارا قومی مطالبہ ہونا چاہئیے " سال کے 365 دن ، ہر گھنٹے لوڈ شیڈنگ۔" وزارت پانی و بجلی اس نعرے کو اپنا موٹو بھی بنا سکتی ہے۔۔۔۔



No comments:

Post a Comment